یوم وطنی پر قومی شاعر مقابلہ
ریاض.... سعودی عرب کے یوم الوطنی کے موقع پر "قومی شاعر"مقابلہ منعقد ہو گا۔ شعر و شاعری کی دنیا کے ستون قومی شاعر کا انتخاب کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 100شعرا ءکے 2شعر اور دوسرے مرحلے میں 30شعراءاور آخری مرحلے میں 6شعراءکے اشعار منتخب کئے جائیں گے۔ مسابقہ کمیٹی نے واٹس ایپ پر مسابقے کا نمبر جاری کر دیا ہے۔ شرکاءسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا نام، شہر کا نام اور 2شعر تحریر کر کے بھیج دیں۔ آخری مرحلے میں 3شعراءکا انتخاب ہو گا۔ اشعار کا مضمون ولی عہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی بابت تحریر کرنا ہوگا۔