مکہ مکرمہ ..... وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 87 ویں یوم الوطنی کے موقع پر مختلف پروگرام مرتب کئے گئے ہیں جن میں یادگاری تحائف کی تقسیم بھی شامل ہے ۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزرات حج و عمرہ کے زیر انتظام 56 بسوں کو یوم الوطنی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ مذکورہ بسیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ کے مختلف مقامات پر رکھی گئی ہیں ۔ وز ارت حج کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ قومی دن کی مناسبت سے تیار کی جانے والی بسوں کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیر پور ٹ اور جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر بھی رکھا گیا ہے ۔ بسوں کے علاوہ وزارت حج نے 90 ہزار سے زائد مختلف تحائف تیار کئے ہیں جنہیں مختلف شہروں میں اور اسکول کھلنے پر طلباءمیں تقسیم کیاجائے گا ۔