اپردیر... خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں مکان میں آتشزدگی سے 6 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں5 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔پولیس کے مطابق شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔مقامی افراد نے ا پنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مریم، 13 سالہ نسرین، 14 سالہ وریشہ، 16 سالہ تسلیم ،15 سالہ ثمینہ اور 3سالہ مدثر شامل ہے۔