Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرہ اسماعیل میں جھڑپ،3دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان... ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کے قریب جھڑپ میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج، پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیابی سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت اقبال، وحید اور ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد اقبال کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناد یا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آ پریشن شروع کردیا۔
 

شیئر: