بزرگ جوڑےکو پتھر سے ہلاک کردیا
بیگوسرائے ۔۔۔۔بہار میں ضلع بیگوسرائے کے گڑپور ا تھانہ علاقے کے دھرم پور میں نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے ایک بزرگ جوڑے کو پتھر سےہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دھرم پور میں چندر دیو پاسوان اور ان کی اہلیہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد گھر کا دروازہ توڑ کر گھس آئے اور ان پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا ،بعد ازاں پتھرسےہلاک کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ قتل کے اسباب جاننے کیلئےعلاقے کے لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ۔