نیوزی لینڈ کے انتخابات میں حکمراں جماعت کامیاب
آکلینڈ ...نیوزی لینڈ میں عام انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔ موجودہ وزیراعظم بل انگلش کی قدامت پسند نیشنل پارٹی کو46 فیصد سے زائد ووٹ ملے ۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 36.8فیصد ووٹ لے سکی۔ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی ہے۔ موجودہ وزیراعظم بل انگلش تنہا حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، انہیں مخلوط حکومت کے لئے اپوزیشن لیبر پارٹی کی حمایت درکار ہوگی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں جرمن طرزکا متناسب نمائندگی نظام نافذ ہے۔