بالی وڈ کی نئی مزاحیہ فلم ' گول مال اگین ' کا ٹائٹل گیت جاری کردیاگیا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے گول مال کے چوتھے سیکوئل کی اس فلم کا یہ پہلا گیت ہے جسکی تازہ وڈیو سامنے آئی ہے۔گانے کی وڈیو کو اسی انداز میں عکس بند کیاگیاہے جیسے پچھلے سیکوئل میں سامنے آیا تھا اس گانے میں اسی انداز سے گاڑیوں کا استعمال دکھایاگیاہے رنگوں سے بھرپور گیت میں فلم کے تمام اداکار دکھائے گئے ہیں ۔فلمی گیت ریلیز ہوتے ہی خوب مقبول ہورہا ہے۔رواں ہفتے ہی فلم کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آیاہے۔