Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کا ایپل اسٹور

 نیویارک......   نیویارک کے کاروباری علاقے ففتھ ایونیومیں ایپل اسٹور بہت مشہور ہے جہاں الیکٹرانک کا سامان سب سے پہلے فروخت ہوتا رہا ہے اور اسی وجہ سے اسکی شہرت بھی ہے۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے جب آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس خریدنے کیلئے شائقین کا تانتا  بندھ گیا تھا اور وہ کافی دیر تک قطار بنائے وہاں کھڑے رہے۔ نئے فونز کو آئی فون ایکس کا نام بھی دیا جارہا ہے او رانکی قیمت بھی  مختلف ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے64جی ی آئی فون کی قیمت 699ڈالر اور آئی فون ایٹ پلس کی قیمت 799ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ایپل کی بعض دوسری شاخوں  میں ففتھ اسکوائر کے مقابلے میں ہجوم کم رہا مگر شاید اس علاقے میں لوگوں کو نئے فون کی آمد کی اطلاع بروقت نہیں ہوسکی تھی۔بیشتر شائقین کو  خدشہ لگا ہے کہ اگر ایک بار اسٹاک ختم ہوگیا تو پھر انہیں دوبارہ یہ فون حاصل کرنے کیلئے نومبر تک انتظار کرنا پڑیگا۔ ہجوم میں کھڑے افراد سب سے پہلے یہ فون حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ یہ ہجوم ایسا تھا جیسا ہر ایپل فون کی آمد پر اس اسٹور کے قریب نظر آتا ہے۔ اسکی اسکرین ایچ ڈی کی ریٹینا کی بنی ہے ۔ اس کے سامنے اورپیچھے شیشے کا پینل لگا ہے۔ چارجنگ کا بلٹن انتظام ہے او راسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اب تک اتنی مضبوط اور طاقتور چپ کسی بھی اسمارٹ فون میں استعمال نہیں کی گئی۔ جتنی آئی فون ایٹ میں استعمال ہوئی ہے۔

شیئر: