وی سی کی ضد سے ہوا ہنگامہ
وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) چھیڑ خانی سے متعلق خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ اس مرتبہ جو واردات ہوئی اس کی شکایت طالبات نے وائس چانسلر سے کی اور اس معاملے میں نوٹس لینے کیلئے کہا لیکن وی سی ترپاٹھی کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر طالبات نے دھرنا اور مظاہرے کا سہارا لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبات کی صرف اتنی مانگ تھی کہ وی سی موقعہ واردات پر آکر لگاتار ہونے والی چھیڑخانی کی واردات پر بات کریں اور سیکیورٹی مہیا کرائیں تاہم وی سی بات کرنے کے بجائے لڑکیوں کو قصور وار ٹھہراتے رہے اور خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے اور کہا کہ لڑکیاں رات دیر گئے باہر کیوں نکلتی ہیں؟۔