Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی وڈیو پوسٹ کرکے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش

کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ پولیس نے ٹویٹر پر نفر ت انگیز جعلی وڈیو کی تصدیق کی ہے۔ وڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا تھا کہ اکثریتی فرقے کے رہنما کو تہوار کے دن گھنٹی بجانے پر مسلمانوں نے زدوکوب کیا ۔ اس ٹوئٹ کے وائرل ہونے کے بعد بعض لوگوں نے کولکتہ پولیس کو اس ٹویٹ میں ٹیگ کیا اور وڈیو کی حقیقت معلوم کرنے کی اپیل کی جس کے بعد کولکتہ پولیس نے بتایا کہ یہ ایک پرانی واردات کی وڈیو ہے جس میں چھیڑخانی کے معاملے میں متاثرہ کے اہل خانہ نے پجاری کی پٹائی کی تھی ۔ پولیس نے بتایا اس معاملے میں دونوں فریق کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی تھی ۔ کولکتہ پولیس نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ یہ غلط اور شرپسندانہ عمل ہے ۔ ماحول کو خراب کرنیوالے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: