Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارک کولز پاکستانی ویمنز ٹیم کے کوچ مقرر

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مارک کولز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے دوست بھی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کوچ مارک کولز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اکتوبر/ نومبر میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی مختصر دورانیے کی کرکٹ کی سیریز کھیلنی ہے اور مکی آرتھر کی تجویز پر ہی مارک کولز کی تقرری کی گئی ہے جو اس سیریز میں پہلی مرتبہ اپنے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میںآٹھویںاور آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ناقص کارکردگی کے بعد مینجمنٹ اور ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کے امکانات ظاہر کئے گئے تھے اور نئے کوچ کی تقرری سے اس کی ابتداء ہو گئی ہے۔

شیئر: