آئی او ایس 11 میں اردو نستعلیق فونٹ شامل
ایپ کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں دیگر کئی اپ ڈیٹس کے ساتھ اردو لکھنے والوں کے لئے بھی بڑی اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہے۔ اب اردو لکھنے کے لئے صارفین نستعلیق فونٹ استعمال کر سکیں گے۔اس نئی اپ ڈیٹ سے موبائل فونز پر اردو استعمال کرنے والے صارفین کو اردو تحاریر پڑھنے میں آسانی ہو گی۔پچھلے فونٹ سے جہاں اردو پڑھنے میں دشواری پیش آتی تھی وہیں تحریر کا حسن بھی خراب ہو جاتا تھا۔نستعلیق فونٹ سے تحریر خوش خط اور جاذب نظر ہوگی اور اردو زبان کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گا۔