آئی او ایس 11 کنٹرول سینٹر میں بڑا مسئلہ
ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن اب اس کی خامیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔کنٹرول سینٹر میں موجود وائے فائے اور بلیو توتھ شارٹ کٹ سے کنیکشن مکمل طور پر بند نہیں ہوتا بلکہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتا رہتا ہے تاکہ فائل ٹرانسفر ، جیو لوکیشن ، ہینڈ آف اور ایپل واچ وغیرہ کا فنکشن جاری رہ سکے۔اس فیچر کے باعث صارفین کو سیکیورٹی رسک بڑھ گیا ہے۔پبلک مقامات پر بھی وائی فائے اور بلیو توتھ آن رہنے سے صارفین کو کسی بھی ہیکر اٹیک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسکے ساتھ ان دونوں کے آن رہنے سے بیٹری بھی تیزی سے استعمال ہو گی۔ وائی فائے اور بلیو توتھ کو مکمل بند کرنے کے لئے صارفین کو سیٹنگ مینیو میں جا کر انہیں بند کرنا ہو گا۔