موسیقی کی دھن پر قرآنی آیتیں نہیں گائیں، سعودی فنکار
ریاض ....سعودی فنکار طلال سلامہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی کی دھن پر قرآنی آیات نہیں گائیں۔ جو لوگ اس کے برعکس دعویٰ کررہے ہیں وہ دراصل قطر کے پٹھو اور محکمہ تفریحات کے ناقدین ہیں۔ سلامہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ ”ناممکن ہے کہ میں قرآن پاک کی کوئی آیت ہی نہیں بلکہ کوئی ٹکڑا بھی موسیقی کی دھن پر گاﺅں ۔ میں یہ بات کبھی قبول نہیں کرسکتا ہاں میں نے یوم الوطنی کے موقع پر جو گانا گایا تھا اس کے بول یہ تھے:اے سعودی عرب !میں اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہر برائی سے رب الفلق سے پناہ مانگتا ہوں۔