Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے زائد بل واپس کرنے ہونگے، کمپنی

جدہ .... سعودی بجلی کمپنی نے صارفین سے حد سے زیادہ وصول کئے گئے بل واپس کرنے کی تاکید کردی۔ مغربی ریجن میں کمپنی کے سربراہ عبد المعین الشیخ نے واضح کیا کہ اگر میٹر کی خواندگی ثابت ہوگئی تو ایسی صورت میں زیادہ وصول کردہ رقم صارفین کو واپس کی جائیگی۔ الشیخ نے توجہ دلائی کہ بعض صارفین کے بجلی میٹرز کی ریڈنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں تاہم اس قسم کے واقعات اکا دکا ہی ہیں۔ کثیر تعداد میں نہیں۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ گھروں کے میٹرز کی خواندگی کو چیک کرنے والا سسٹم بہت اعلیٰ درجے کا ہے۔ غلطی کی صورت میں اصلاح آسانی سے ہوسکتی ہے۔انہوں نے عکاظ اخبارسے گفتگو میں کہا کہ بجلی بل میں بھاری غلطیاں ریکارڈ پر نہیں آئی ہیں تاہم بجلی کمپنی چونکہ ایک ماہ میں 90 لاکھ بل جاری کرتی ہے لہذا غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ صرف مغربی ریجن میں 32لاکھ بل جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الوقت مکانات کو بجلی مسلسل فراہم ہورہی ہے۔ کہیں کسی بھی مکا ن کا کنکشن منقطع نہیں ہوا۔
 

شیئر: