Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولتمند شخص نے اپنے اور ملازمین کیلئے فلیٹ خریدلیا

لندن ..... خلیج کے ایک ملک کے انتہائی دولتمند شخص نے کیڈوگان اسکوائر کے قریب ایک عالیشان فلیٹ ایک کروڑ 70 لاکھ پونڈ میں خرید لیا ہے جس میں 5کشادہ بیڈ رومز ہیں جبکہ اس شخص نے قریب ہی ایک دوسرا فلیٹ بھی 80لاکھ پونڈ میں خرید لیا ہے اور دونوں ہی مشہور سپر اسٹور ہیروڈز کے قریب واقع ہیں۔ ملازمین کیلئے جو فلیٹ خریدا گیا ہے وہاں سے ہائیڈ پارک صاف نظر آتا ہے۔ دونوں فلیٹ کی مجموعی قیمت 2کروڑ 50لاکھ پونڈ ادا کرناپڑی اور دونوں کا درمیانی فاصلہ 10منٹ کی واک کا ہے۔ املاک کی خرید و فروخت سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2سال کے عرصے میں اس علاقے میں فروخت یا خریدے جانے والے یہ فلیٹ ریکارڈ حد تک مہنگے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ ویسے بھی صاحب ثروت افراد کیلئے مخصوص ہے او ر یہاں چھوٹے سے چھوٹا فلیٹ بھی لاکھوں پونڈ میں فروخت ہوتا ہے۔ خریدار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسکا تعلق عمان سے مگر اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں تاہم اتنا کہا جارہا ہے کہ وہ عمان میں ریٹیل کاکاروبار کرنے والے سب سے بڑے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انکے کئی شاپنگ مال ہیں اور قیمتی کاروں کے ڈیلربھی ہیں۔فلیٹ کی خریداری کے بعد اس عمانی دولت مند شخص نے دونوں فلیٹوں کی ازسرنو تزئین و آرائش پر بھی خطیر رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چونکہ یہ دونوں فلیٹ پرانے میں جبکہ نیا مالک انہیں عصری جدید ڈیزائن سے بھی آراستہ کرنا چاہتا ہے۔
 

شیئر: