Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نوٹس

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارٹی صدر منتخب کرنے میں ناکامی پر مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آئین کے مطابق45 دن میں نیا پارٹی صدر منتخب کیا جانا ضروری تھا۔ ن لیگ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی صدر منتخب نہ کرنے سے اب ن لیگ پارٹی کا انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل بھی نہیں رہی۔
 

شیئر: