Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر پاکستان جرنلسٹ فورم کی پروقار تقریب

لازوال پاک سعودی دوستی پر اظہار فخر، سعودی عرب کی پائیدار خوشحالی کیلئے دعائیں
جدہ (جاوید راہو) سعودی عرب کے 87 ویں یوم الوطنی کے موقع پر پاکستان جرنلسٹ فورم نے پر وقار تقریب منعقد کی جس میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں مقامی اور پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کیلئے دعا گو ہیں پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوئی سعودی حکومت اور عوام نے بھر پور ساتھ دیا۔تقریب سے جمیل راٹھور۔لیاقت انجم اور اسد اکرم نے بھی خطاب کیا آخر میں شرکا ءنے کیک کاٹا اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی و پاکستان کیلئے دعا کی۔
 

شیئر: