Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں یوم الوطنی کی تقریب

حرمین کا تقدس اپنی جانوں سے بڑھ کر عزیز ہے ، سعودی عرب دوسرا گھر ہے ، وقار احمدسندھی 
 مدینہ منورہ (ارسلان ہاشمی ) جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباءنے سعودی عرب کے 87 ویں یوم الوطنی کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کی ۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور تقریب کے منتظمین سے ملاقات کی ۔ جامعہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءنے بھی تقریب میں بھر پور حصہ لیا ۔ یونیورسٹی کے طلباءکی رہنمائی کرتے ہوئے ہوئے طلباءکے نمائندہ وقار احمد سندھی نے یوم الوطنی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد و وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان ، گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے شکر گزار ہیں کہ انہو ں نے ارض مقدس کے دروازے علم کے طالب کے لئے کھولے اور ہمیں اس عظیم درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ۔سندھی نے مزید کہا ارض حرمین کاتقدس ہر مسلمان کے دل میں ہے ۔ سعودی عرب کو عالم اسلام کا مرکز و محور ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ مدینہ منورہ اسم بامسمی اور رحمت اللعالمین کا شہر ہے اس کا تقدس ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ۔ سرزمین حرمین کا دفاع اور استحکام ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے ۔ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اس کی سلامتی اور استحکام ہمیں بے حد عزیز ہے ۔ وقار احمد نے مزید کہا سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر ہم اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ یہ ہماری بھی خوشی کا موقع ہے ۔مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباءزیر تعلیم ہیں ۔ یونیورسٹی میں یوم الوطنی کی تقریب کے موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر حاتم حسن المرزوقی کے علاوہ اساتذہ کرام اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جامعہ کے کمپاﺅنڈ میں مختلف ممالک کے طلباءنے اسٹالز لگائے تھے جن میں پاکستان کے اسٹال کی نمائندگی وقار احمد سندھی نے کی ۔ تقریب میں سعودی عرب کے قومی پرچموں سے جامعہ کو سجایا گیا تھا جبکہ سبز روشنی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس سے ماحول مزید خوبصورت دکھائی دے رہا تھا ۔
 

شیئر: