ایشوریہ رواں دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار
ہندوستانی میگزین نے بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کورواں دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میگزین نے اپنے 10 سال مکمل کرنے پر ایوارڈ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، ایشوریہ رائے، شاہ رخ خان، گوری خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بالی وڈ ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت جبکہ اداکار شاہ رخ خان کو دہائی کے بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں سونم کپور کو بہترین فیشن آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔