Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ کی اجازت کا فیصلہ خواتین کی تاج پوشی

ریاض.... انسانی حقوق کے سعودی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت کا شاہی فیصلہ خواتین کی تاج پوشی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے ادارے کے رفقائے کار اور خود اپنی جانب سے اس تاریخی فیصلے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت خواتین ترقی کے عمل میں زیادہ بہتر کردار ادا کرسکیں گی۔اسکی بدولت ان نقصانات کا تدارک ہوگا جو خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے ہورہا تھا۔
 

شیئر: