Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاف کار استعمال کرنے سے روکنے پر ٹیچر کی پٹائی

 ووکنگ، سرے....  یہاں عدالت نے ایک شخص کو جیل بھیجدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہاں رہنے والا ایک شخص ووکنگ کے علاقے میں قائم اسکول سے اپنے بچے کو لیجانے کیلئے اسٹاف کار استعمال کرنا چاہتا تھا مگر اسکو ل ٹیچر نے اسکی ا جازت نہیں دی تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور ٹیچر پر تابڑ توڑ حملے کرکے اسے دھکے دیکر زمین پر گرادیا۔ صورتحال دیکھ کر ٹیچر تقریباً حواس باختہ ہوگیا اور وہ بے بسی سے چارو ںجانب دیکھتا رہا۔ موقع پر موجود دیگر بچوں اور انکے والدین نے فوری طور پر پولیس کو اسکی اطلاع دی اور پولیس نے آکراسے گرفتار کرلیا۔ معاملہ عدالت تک پہنچا تو اسے 10ماہ کی سزائے قید سنادی گئی ہے۔ 22سالہ ملزم رینیئر  نے ٹیچر کی پٹائی کے وقت اسے اپنی  گاڑی پر بھی دے مارا جس سے پاس کھڑی ہوئی بچوں کی بعض سائیکلیں بھی ٹوٹ گئیں جو بچوں کی تھیں۔ ٹیچر گیرتھ میکارتھی کا کہناہے کہ اس نے بیحد مشکل سے اپنی جان بچائی۔

شیئر: