Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل ایئرپور ٹ پر راکٹ حملہ،ہیلی کاپٹر تباہ

کابل ... کابل کے ا ئیرپورٹ پر بدھ کی صبح راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ ا ئیر پورٹ خالی کرا لیا گیا۔ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس اور نیٹو چیف کے کابل پہنچنے کے فوری بعد حملے ہوئے۔ افغان وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق میزائل ائیر پورٹ کے قریب فوجی علاقے میں گرے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ 20 سے 30 راکٹ داغے گئے ۔ خبر رساں ایجنسیوںکے مطابق2 راکٹ ائیر فورس کے زیر استعمال ہینگرز میں گرے ۔ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا جبکہ3 کو نقصان پہنچا ۔طالبان نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ امریکی وزیردفاع کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔داعش نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناءامریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

شیئر: