Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹ کی حد 140 سے بڑھا کر 280 کرنے پر غور

ٹویٹر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد سے ٹویٹ کے حروف کی حد 140 سے بڑھا کر 280 کر دی جائےں گی۔اس تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹر کا ایک بلاگ میں کہنا تھا کہ 140 حروف میں بات مکمل نہ ہونے کے باعث یہ حد صارفین کے لئے جھنجھلاہٹ کا باعث بنتی تھی ۔اسی لئے اس حد کو بڑھا کر 280 حروف کیاجا رہا ہے تاکہ صارفین اپنی بات زیادہ جامع انداز میں پیش کر سکیں۔ اس فیچر کو آزمائش کے لئے محدود صارفین میں پیش کر دیا گیا ہے۔ انگلش کے ساتھ جاپانی ، کورین اور چینی زبان کے لئے بھی اسے آزمایا جا رہا ہے۔صارفین جہاں اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں بہت سے صارفین اسے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کیونکہ ٹویٹس کی طوالت ٹویٹر کو غیر دلچسپ بھی بنا سکتی ہے۔
 

شیئر: