فضائی ٹکٹوں کے نرخوں پر ارکان شوریٰ برہم
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ریاض .... مجلس شوری کے ارکان نے اس بات پر ناگواری کااظہار کیا ہے کہ کمرشل فضائی کمپنیوں نے اب تک ٹکٹوں کے نرخ کم نہیں کئے۔ ایک رکن شوریٰ نے کہا کہ محکمہ شہری ہوابازی مسافروں کے مفادات پر فضائی کمپنیوں کے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔ شوریٰ کی خصوصی کمیٹی نے محکمہ شہری ہوابازی سے مطالبہ کیا کہ وہ فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کرے کہ وہ داخلی پروازوں کے ٹکٹوں کے نرخ کم کرےں اور مقامی پروازوں کی نشستوں کی تعداد بڑھائیں۔