جدہ.... پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے جدہ کورنیش کے وسطی علاقے کو نیو جدہ ٹاﺅن کی حیثیت دینے والے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ اس کا مقصد جدہ شہر کو دنیا کے 100بہترین شہروں کی فہرست میں شامل کرنا ہے۔ 50لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر نافذ کیا جائے گا۔ 58ہزار سے زیادہ افراد کی گنجائش کا حامل ہو گا۔ یہ رہائشی ، تجارتی ، سیاحتی اور تفریحی اسکیموں پر مشتمل ہوگا۔ 42فیصد کے رقبے پر 12ہزار سے زیادہ مکانات، 35فیصد پر تفریحات و تجارتی مراکز ، 12فیصد پر دفاتر او ر11فیصد پر ضیافتی اسکیمیں روبہ عمل لائی جائیں گی۔ 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سنگ بنیاد اور 2022 ءکی آخری سہ ماہی میں پہلے مرحلے کا افتتاح ہو گا۔ 18ارب ریال لگائے جائیں گے۔