Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلیوں کی بھی اپنی ’’شخصیت ‘‘ ہوتی ہے، نئی تحقیق

لندن..... علم حیاتیات کا کلیہ یہی ہے کہ ہر ذی روح چیز کی اپنی ایک شخصیت ہوتی ہے اور وہ اسی سے پہچانی جاتی ہیں۔ اسی حوالے سے جاری تحقیق کے مطابق مچھلیوں کی بھی اپنی ایک ’’شخصیت ‘‘ ہوتی ہے او رہر مچھلی ایک مزاج، ایک اندازاور ایک رویے کی حامل نہیں ہوتی۔ ماہی گیری کے ماہرین کی مدد سے تیار کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی رنگ برنگے اور پھولے ہوئے گلپھڑے والی گپی مچھلیوں کی اپنی ایک شخصیت ہوتی ہے او رانہیں اپنی شخصیت عزیز بھی بہت ہے۔ اس مچھلی کو عام مچھلیو ںکی طرح ڈنڈے سے ہانکنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے کیونکہ ایک اہم شخصیت کی حامل ہونے کے احساس نے  انہیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بہادر اور جیالا بنادیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہناہے کہ جب انہیں ناسازگار ماحول میں رکھا جاتا ہے تووہ ان حالات سے نمٹنے کیلئے نت نئی حکمت عملی اختیار کرتی ہیں اور وہ اس میں کامیاب بھی رہتی ہیں۔ ماہرین  ماہیات اس بات پر متفق ہیں کہ انکا یہ منفرد اور نرالا انداز انہیں خطرناک بھی بنادیتا ہے تاہم یہ خطرہ انکے موڈ کے مطابق سامنے آتا ہے۔

شیئر: