Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے نریندر مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور مالی بے قاعدگیوں نے ہندوستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ سنہا نے وزیر خزانہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ 24گھنٹے کام کرنے کے باوجود اپنے کام کے تئیں انصاف کرنے میں ناکام رہے ۔ جیٹلی کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد بھی انہیں وزیر خزانہ جیسی اہم ذمہ داری دیدی گئی ہے۔ اصل میں عام انتخابات سے قبل ہی انہیں وزیر خزانہ بنانے کا پروگرام تھا۔

شیئر: