’شہریوں کی سلامتی کے لیے لبنان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں‘
اتوار 16 فروری 2025 12:08
’سعودی عرب نے ’یونيفيل‘ پر حملے سے نمٹنے کے لیے لبنانی حکومت کی حمایت کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے لبنانی شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور اقوام متحدہ کی فورس ’یونيفيل‘ پر حملے سے سختی سے نمٹنے کے لیے لبنانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’مملکت نے صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں اور لبنانی فوج کی قومی ذمہ داریوں پر اپنے اعتماد اور حمایت کا اعادہ کیا جو ملک میں امن و استحکام کے حصول میں معاون ہیں۔