Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فضائی حملہ،13داعشی ہلاک

کابل ...افغانستان میں فضائی حملے میں داعش کے 13 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچن میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پرحملے کئے۔ فضائی کارروائی میں داعش کے مقامی کمانڈر قاری سیف اللہ سمیت 13 جنگجو ہلاک ہوگئے۔داعش نے افغان فورسز کی کارروائی کے دعویٰ پر تاحال کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا ۔ضلع اچن میں گزشتہ ہفتے فضائی کارروائیوں میں4 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: