سعودی عرب کے میگا پراجیکٹ میں لیبر کی جگہ روبوٹ سے کام
’کئی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے ذی لائن میں روبوٹ سے کام کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی میں دنیا کے میگا پروجیکٹ میں کام جاری ہے جہاں کم سے کم لیبر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور ان کی جگہ روبوٹ کام کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کئی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے منفرد پروجیکٹ ذی لائن جو نیوم میگا پراجیکٹ کا حصہ ہے وہاں روبوٹ سے کام کیا جارہا ہے۔
نیوم میگا پراجیکٹ میں روبوٹ کا استعمال تعمیر کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم اقدام ہے جس میں مشقت کے کام کے لیے انسانوں سے زیادہ روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے میگا پراجیکٹ کے لیے لیبر کی جگہ روبوٹ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اس کا مقصد پر مشقت کاموں کے لیے سمارٹ آلات کے استعمال کے علاوہ سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں جاری میگا پراجیکٹ کے علاوہ سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے متعدد بڑے فٹبال سٹیڈیم، ٹرانسپورٹ سسٹم ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔