آئی فون8اور پلس سعودی عرب میں ہفتہ کو لانچ کیا جائے گا
ریاض: آئی فون8اور آئی فون 8پلس سعودی عرب میں ہفتہ کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اتصالات کمپنیوں کے علاوہ ان شاپس پر دستیاب ہوگا جو ایپل کمپنی کے ڈیلر ہیں۔ موبائل مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ آئی فون8اور پلس کی فروخت کئی اسباب کی بنا پر متاثر ہوگی جن میں سرفہرست یہ ہے کہ لوگوں کو آئی فون ایکس کا انتظار ہے جو نومبر میں لانچ کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 64گیگا آئی فون 8کی قیمت2999ریال ہوگی جبکہ 256گیگا 3599ریال میں فروخت ہوگا۔اسی طرح 64گیگا آئی فون 8پلس 3399ریال میں ہوگا جبکہ 256گیگا کی قیمت3999ریال ہوگی۔