Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست کا افسوس نہیں ، ویرات کوہلی

 
بنگلور: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شکست پر کوئی افسوس نہیں ،اس میچ کے ذریعے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں کھیلنے کا سبق ملا جبکہ مجموعی طور پر ہمیں اپنی خامیوں کے جائزے کا موقع ملے گا کہ ہم سے کہاں کہا ں اور کیا کیا غلطیوں ہوئیں۔ گزشتہ روز اس میچ کے بارے میں ،جسے جیت کر آسٹریلیا نے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی، ہندوستانی کپتان کا کہنا تھا ہم زیادہ برا نہیں کھیلے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مہمان ٹیم نے ہم سے بہت بہتر کھیل پیش کیا اور یہ اس کامیابی کی حقدار بھی تھی۔ کوہلی نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ہم اس میچ سے یہ فائدہ ہوا کہ مڈل آرڈر میں نوجوان کھلاڑیوں کو اندازہ ہو گیا کہ مشکل صورتحال میںبیٹنگ کیسے کی جائے اور دباوکے عالم میں ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کے لئے کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہو تی ہے ۔کوہلی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہم سیریز جیت چکے ہیں اور ہمارے پاس موقع تھا ہم ایسے تجربات کر سکیں۔ہمیں ان کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع مل گیا اور اب ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اپنی خامیوں کا زیادہ بہتر تجزیہ کرتے ہوئے ان سے جان چھڑا سکیں۔ہم سب کے آوٹ ہو نے کے بعد ہردک پانڈیا اور کیدار جادھو کے پاس موقع تھا کہ وہ ٹیم کو آگے لے کر جاتے اور ہدف تک پہنچتے لیکن آسٹریلوی بولرز نے اچھی کارکردگی کے ذریعے انہیں اس کا موقع نہیں دیا تاہم دونوں کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال میں انہیں کیا کرنا چاہئے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ناکامی ہماری لئے زیادہ پریشان کن نہیں ، ہر فتح اور ناکامی اپنے اندر بہت سے سبق رکھتی ہے اور ہمیں ان سے بھی آگا ہ رہنا چاہئے۔
 
 

شیئر: