نئی دہلی .... مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی اپیل اور یقین دہانی کے بعدگورکھا جن مکتی مورچہ کی جانب سے ہڑتال واپس لئے جانے کے بعددارجلنگ میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔تاہم مغربی بنگال پولس کی احتجاج و ہڑتال کے دوران سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے والے لیڈروں کے خلاف مسلسل کارروائی جاری ہے۔ مورچہ کے کرسیانگ یونٹ کے لیڈر تیلک گورنگ کو توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس درمیان سابق ممبر اسمبلی ہرکا بہادر چھتری نے،جو جن آندولن پارٹی کے صدر بھی ہیں 2اکتوبرکالمپونگ میں ریلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاحدہ ریاست گورکھالینڈ کے قیام کیلئے عوامی بیداری لائی جائے۔