Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت پاکستان میں ایک ہزار سے زیادہ ونٹر بیگ تقسیم

انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے 5 ہزار 243 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان اور خیبرپختونخوا کے ضلع تورغرمیں ایک ہزار سے زیادہ ونٹر بیگ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس امداد سے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے 5 ہزار 243 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ اور سرد علاقوں میں 2025 کے لیے شیلٹر اور ونٹر بیگ منصوبے کا حصہ ہے۔
یہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے کی جانے والی امدادی اور انسانی کوششوں کے فریم ورک میں آتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے مصائب کو دور کرنا ہے۔

 

شیئر: