انقرہ ..... روسی صدر پوٹین نے انقرہ میں ترک ہم منصب طیب ارد گان سے ملاقات کے دوران عراق اور شام کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں پوٹین نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ شام میں جنگ کے خاتمے کی صورت پیدا کر دی ۔ مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ اردوگان نے کہا کہ روس اور ترکی عراق کے علاوہ شام کی جغرافیائی سالمیت کے بھی حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراقی کردستان نے ریفرنڈم کروا کر بہت بڑی غلطی کی۔ کردستان کو مزید غلطیوں سے روکنے کی ضرورت ہے۔