سیمسنگ وائرلیس ائیر بڈز صرف 50 ڈالر میں
سیمسنگ کمپنی نے گئیر آئیکون ایس ائیر بڈز صرف 50 ڈالر میں پیش کر دیئے ہیں۔ان ائیربڈز کو کمپنی نے جون 2016 میں متعارف کروایا تھا اور انکی ابتدائی قیمت 200 ڈالر تھی تاہم اب کمپنی نے پراڈکٹ کی کلوز آؤٹ سیل میں 150 ڈالر کا ڈسکاؤنٹ دے دیا ہے۔ائیر بڈز میں 4 جی بی اسٹوریج موجود ہے ۔ان کا بیٹری ٹائم بلیوتوتھ کنیکشن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔یہ ائیر بڈز سفید ، نیلے اور کالے رنگ میں پیش کئے جارہے ہیں اور آرڈر کرنے پر انہیں مفت شپ کیا جائے گا۔