ریاض..... شہزادہ نورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام خواتین کا ڈرائیونگ اسکول قائم کیاجائیگا ۔ جامعہ کے ٹوٹیر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیئے جانے کے بعد جامعہ کی جانب سے خواتین کو کار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کےلئے باقاعدہ اسکول قائم کیاجائیگا ۔ اسکول کے قیام کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری ہے ۔