ریاض۔۔۔3برس قبل جازان جنرل اسپتال میں ایک چھوٹی بچی رھام کو ایڈز کا انجکشن دیدیا گیا جس کے بعد سے وہ ذہنی و جسمانی مشکلات سے دوچار ہے۔ مقدمہ عدالت میں دائر کردیاگیا ۔ باپ نے50ملین ریال معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے والدین کی تمام رپورٹیں منسلک کرنے کو کہا ہے۔ آئندہ ماہ کی21تاریخ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت صحت نے لاپروائی پر کی دوسرایہ کہ اس وقت کے لیب ڈائریکٹر نے غلطی کا اعتراف کیا اور معذرت بھی کی۔ 5لاکھ معاوضہ دینے کی کوشش کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔