Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور اداکار ٹام الٹر چل بسے ، صدر اور وزیر اعظم کی تعزیت

نئی دہلی۔۔۔۔مشہور اداکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ فنکار ٹام آلٹر 67برس کی عمر میں ممبئی میںچل بسے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ٹام الٹر طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اظہار تعزیت کیا۔صدر جمہوریہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ٹام الٹر کی موت کی خبر سے رنجیدہ ہوں ، وہ اپنے مداحوں کے درمیان ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: ٹام الٹر کے کردار کوسنیما اور تھیٹر کی دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹام الٹر 22جون1950ء  میں پیدا ہوئے تھے ۔پسماندگان میں بیوی کیرول ایشٹ، بیٹا جیمی اور بیٹی افشاں ہیں۔ 2008ء میںانہیں پدم شری ایوارڈسے نواز ا گیا تھا۔ انہوں نے 300سے زائد فلموں میں کام کیا۔

شیئر: