کونسا پورٹیبل چارجر بہتر ہے؟
اسمارٹ فونز کا بیٹری ٹائم کم ہونے کے باعث پورٹیبل چارجر وقت کی ضرورت بنتے جا رہے ہیں۔دورانِ سفر یا کسی مہم کے دوران ان چارجرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ذیل میں چند بہترین پورٹیبل چارجرز کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
آئی موٹو ایکس 5 ٹی سی بہترین پاور بینک ہے۔یہ 16750 ملی ایمپئر آورز اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں موجود 3 یو ایس بی پورٹس سے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو بیک وقت چارج کیا جا سکتا ہے۔اس کی قیمت 30 ڈالر ہے۔
جیکری تھنڈر ایکس کا شمار بھی بہترین پورٹیبل چارجرز میں ہوتا ہے۔یہ کل 20100 ایم اے ایچ اسٹور کر سکتا ہے۔اس میں دو یو ایس بی پورٹ دیئے گئے ہیں۔ یہ دیگر چارجرز کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے۔ اسکی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔
اگر آپ کئی ڈیوائس بیک وقت چارج کرنا چاہتے ہیں تو 20000 ملی ایمپئر آورز کی صلاحیت کا ایزی ـ ایک بہترین چوائس ہے۔ اس میں موجود 4 یو ایس بی پورٹس اور کالکوم کوئیک چارج سے کئی ڈیوائس تیزی سے چارج ہو سکتے ہیں۔ اس چارجز میں فلیش لائٹ بھی دی گئی ہے۔اسکی قیمت 40 ڈالر ہے۔
20100 ملی ایمپئرز کا اسٹوریج رکھنے والا آر اے وی پاور بینک قابلِ اعتماد پورٹیبل چارجر ہے۔ اس میں موجود 3 پورٹس سے میک بک سمیت دیگر ڈیوائس تیزی سے چارج ہو سکتے ہیں۔اسکی قیمت 50 ڈالر ہے۔
اینکر پاور کور کا شمار بھی بہترین پورٹیبل چارجرز میں ہوتا ہے۔ گو کہ اسکی قیمت دیگر چارجرز کی نسبت کچھ زیادہ ہے لیکن اسمیں موجود 20100 ملی اپمپئر آورز کے پاور بینک سے اسمارٹ فون ، ٹیبلٹس اور میک بک کو فوری چارج کیا جا سکتا ہے۔اسکی قیمت 54 ڈالر ہے۔