Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین اسٹوکس کے بغیر آسٹریلیاکو ہرا سکتے ہےں، معین علی

لندن: انگلینڈ کے آل راﺅنڈر معین علی نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کے بغیر بھی ایشز سیریز جیت سکتی ہے وہ خود بھی آسٹریلوی بولرز کے باﺅنسرز کا سامنا کرنے کے لئے پوری تیار ہیں۔ معین علی حالیہ برسوں میں ایک اچھے بیٹسمین کی حیثیت سے انگلش ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں ان کی بولنگ بھی خصوصی اہمیت کی حامل رہی ہے ۔آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے معین عام طور پر شاٹ پچ گیندوں اور باﺅنسرز کا سامنا کرتے ہوئے مشکل محسوس کرتے ہیں اور مخالف بولرز بھی ان کی اس کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ان کا یہ مسئلہ ٹیم انتظامیہ کو بھی پریشان کر رہا ہے۔خود معین کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں کوشش ہوگی کہ آسٹریلوی بولرز کےلئے آسان شکار ثابت نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں غیر ضروری دعوے نہیں کرنا چاہتا لیکن ٹیم کےلئے مثبت کردار اد ا کرنے پر پوری توجہ دے رہا ہوں۔بین اسٹوکس کی معطلی مڈل آرڈر کے لئے بڑا دھچکا ہے لیکن ہمیں یہ سوچ کر آسٹریلیا کا مقابلہ کرنا ہے کہ ہم بین اسٹوکس کے بغیر بھی انہیں شکست دے سکتے ہیں۔معین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار ہیں۔

شیئر: