Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو طائف محلے میں 10500مکانات

طائف ...وزیر آباد کاری ماجد الحقیل نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیو طائف کے جس رہائشی محلے کا سنگ بنیاد رکھا ہے وہ مکہ مکرمہ ریجن کا سب سے بڑا محلہ ہوگا۔ یہ 12ملین مربع میٹر کے رقبے پر بسایا جائیگا۔ اس میں 70ہزا ر افراد رہائش اختیار کرینگے۔ 10 ہزار500مکانات ہونگے۔ ان میں بنگلے، فلیٹ اور ٹاﺅن ہاﺅس سب کچھ ہوگا۔یہ محلہ جملہ عصری سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ سعودی وژن 2030اور قومی تبدیلی پروگرام 2020سے ہم آہنگ ہوگا۔

شیئر: