Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین کے خود مختار علاقے میں ریفرنڈم ،سیکڑوں زخمی

میڈرڈ …  اسپین کے خودمختار علاقے کیٹیلان کو مکمل آزادی دینے کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ہنگاموں کے دوران سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اہلکار ووٹ دینے کیلئے آنے والوں پر اندھا دھندلاٹھی چارج کرتے رہے۔ زخمی ہونے والوں میں عورتوں اور معمر افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ اپنی لسانی انفرادیت اور ثقافت کو بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ اب تک قوانین کے مطابق کیٹیلان کے بہت سے علاقوں میں اس زبان کے بولنے، لکھنے اور پڑھنے پر پابندی اسی طرح تھی جس طرح بعض دوسرے ممالک میں ایسے حالات دیکھنے میں آتے رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی طرف سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی۔ اسی کوشش میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ زیادہ تر ہنگامے سینٹ جولیا ڈیریمس کے پولنگ اسٹیشن پر دیکھے گئے جہاں کیٹیلان کے صدر ووٹ دینے والے تھے۔ واضح ہو کہ میڈرڈ حکومت ایک دن قبل ہی اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا اعلان کرچکی تھی۔

شیئر: