Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی اصلاحات بل اسمبلی میں پیش،اپوزیشن کا ہنگامہ

اسلام آباد.. قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن اصلاحات کا بل پیش کر دیا گیا ۔ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے بل پیش کیا۔اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ،اسپیکر کے ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی۔کئی ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا الیکشن بل 2017ءسے شق 203 نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل62،63 سے متصادم ہے۔ آئین میں واضح ہے کہ جو شخص 62، 63 پر پورا نہیں اترتا، وہ دوبارہ صدر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اکثریت کے بل بوتے پر اس شق کو منظور کیا گیا تو اسے عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔رکن اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لئے پورے ایوان کو داو پر لگایا جا رہاہے ۔اسپیکر نے باری کے بغیر شیخ رشید کو بولنے سے روکنے کی کوشش کی تو ایوان میں پھر ہنگامہ ہوا۔

شیئر: