کھسہ پاکستانی ثقافت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت ڈیزائنر ملبوسات کے ساتھ فینسی کھسہ فیشن کی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جو جدت اور روایت کا ملا جلا عکس پیش کرتا ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی کھسہ کو بطور فیشن استعمال کیا جا رہا ہے۔ اداکارائیں اور ماڈلز جدید فیشن کے مطابق شارٹ فراک ، سگریٹ پینٹ اور چوڑی دار کے ساتھ کھسے کا انتخاب کرتی نظر آتی ہیں۔