Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی حکومت کی تنگ نظری

    لکھنؤ- ------= اترپردیس حکومت اس قدر تنگ نظری پر اتر آئے گی اس کا اندازہ شاید بی جے پی کے لیڈروں کو بھی نہیں تھا آج ایک حیران کن خبر اترپردیس کے محکمہ سیاحت سے  موصول ہوئی جس کی سیاحتی فہرست سے تاج محل کو خارج کردیا گیا ہے ، دنیا جسے ساتویں عجوبے میں شمار کرتی ہے  اور اس کا نام پورے عالم میں لیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ عمارت مغلیہ عہد کی ہے جسے شاہجہاں نے تعمیر کرایا تھا یوپی حکومت کی تنگ نظری کا شکار ہوگئی ہے۔ اس نے ریاستی کی سیاحتی مقامات کی  فہرست تیار کی ہے  اس میں  اس شاندار اور تاریخی عمارت کو شامل نہیں کیا گیا۔

شیئر: