Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور مملکت کے درمیان 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

مدینہ منورہ .... سعودی سوسائٹی برائے اقتصاد کے رکن اور ماہر اقتصاد ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم 10ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس سے دونوں ملکوںکے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ اسکی راہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کا دورہ کرکے ہموار کی تھی۔سعودی سرمایہ کار بھی پیٹرو کیمیکل ، بنیادی ڈھانچے اور برقی توانائی کے شعبوں میں روس کے ساتھ معاہدے کرینگے۔
 

شیئر: