ریاض.... قطری حکام خلیجی ممالک سے دوری اور ایرانی ملاﺅں سے قربت بڑھانے کی پالیسی پر آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ قطری حکام خلیجی ممالک میں ایران کے تخریبی پروگرام کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون پر راحت محسوس کر رہے ہیں اور مزید تعاون کے آرزو مند ہیں۔ تمیم بن حمد نے علاقائی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایرانی موقف کا خیر مقدم کیا۔ خلیج کے اکثر ممالک ایران کو اپنے یہاں امن وامان کیلئے پرخطر سمجھتے ہیں۔ علاوہ ازیں دہشت گردی او رفرقہ واریت کے فروغ کی ایرانی پالیسی سے مسلسل متاثر ہو رہے ہیں۔