Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچا سودا کے سربراہ بے قصور ہیں،ہنی پریت

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت نے اپنے والد کو بے قصورقرار دیا ہے۔ ہنی پریت نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں کہاکہ ان کے والد بے قصورہیں اور آنے والے وقت میں ان کی بے گناہی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لڑکیوں کی بات ان سنی کرکے صرف ایک خط کی بنیاد پر کسی کو کیسے گناہ گار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ ہنی پریت نے کہا کہ والد کو سزا سنائے جانے کے بعد انہیں جس طرح دکھایا گیا اس سے وہ بہت ٹوٹ ہوگئی ہیں اور خود سے سے ڈرنے لگی۔ وہ تشدد بھڑکانے میں شامل نہیں تھیں اور نہ ہی کسی کے پاس ان کیخلاف ثبوت ہیں۔  انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو کیوں اچھالا جارہا ہے۔ کیا ایک باپ بیٹی کے سر پر ہاتھ نہیں رکھ سکتا ۔ کیا بیٹی باپ سے محبت نہیں کرسکتی ۔

شیئر: